چولستان میں بہاولپور کور کی فوجی مشقیں اختتام پذیر،آرمی چیف نے لڑاکا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشقوں کامعائنہ کیا
جمعہ 26 فروری 2016 16:46
راولپنڈی/بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) چولستان میں بہاولپور کور کی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اورفوجیوں کا لڑائی کیلئے درکار فٹنس کا معیار انتہائی بلند ہے،ہم ہر طرح کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تیا رہیں۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چولستان میں بہاولپور کور کی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ۔
آرمی چیف ملتان کور کے ٹارگٹ ایریا میں پہنچ گئے۔(جاری ہے)
اس موقع پر مشقوں میں شریک فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ نے ہمیں دنیا کی بہترین فوج ثابت کیا۔انہوں نے کہاکہ ،فوجیوں کا لڑائی کیلئے درکار فٹنس کا معیار انتہائی بلند ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میں کامیابیاں بہترین ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمیں خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل جذبات اور صلاحیت سے تیار رہنا چاہیے۔ جوانوں کا حوصلہ بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لڑاکا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشقوں کامعائنہ کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.