سوئٹزرلینڈ کے گیانی انفنٹینو فیفا کے نئے صدر منتخب

ہفتہ 27 فروری 2016 11:26

سوئٹزرلینڈ کے گیانی انفنٹینو فیفا کے نئے صدر منتخب

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) سوئٹزرلینڈ کے گیانی انفنٹینو فیفا کے نئے صدرمنتخب ہوگئے میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ ماہ قبل گیانی انفنٹینو یورپی فٹ بال کے باس مائیکل پلاٹینی کے غیر معروف ساتھی سمجھے جاتے تھے۔گزشتہ روزانہیں فیفا کے نئے صدر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ‘یہ منصب سیپ بلاٹر کی معطلی کے بعد سے خالی تھاوہ صدر بننے کی دوڑ میں اکتوبر میں اس وقت شامل ہوئے جب پلاٹینی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

45 سالہ گیانی انفنٹینو کو فیفا کانگریس کے دوسرے راوٴنڈ میں 115 ووٹ ملے ‘ ایشین فٹ بال کنفیڈیریشن کے صدر کو 88 ووٹس ملے۔انہیں ایک ایسے موقع پر صدر منتخب کیا گیاجب کھیل کی ساکھ اپنے نچلے ترین مقام پر ہے ‘اس سے قبل بلاٹر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چھ سال کی پابندی عائد کی گئی ‘ سوئس اور امریکی حکام کی جانب سے فیفا میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں تاہم گیانی نے کانگریس سے خطاب میں کہا کہ ان تنازعات کے باوجود فٹ بال انتہائی قابل احترام ہے اور وہ اس کی ساکھ کو بحال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ قبل وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں فیفا کا صدر منتخب کیا جائیگا تاہم اس درمیان کافی کچھ ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :