آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا ، شہر یار خان
پیر 29 فروری 2016 20:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے لیکن سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری بھارت کی ہے ، بنگلادیشی ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے جسے فول پروف سکیورٹی مہیا کریں گے،شاید آفریدی نے مزید کرکٹ کھیلنی ہے تو میڈیا پر آنے کی بجائے مجھ سے بات کریں،آفریدی کو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا تاہم اب ہم فیصلہ کریں گے کہ ورلڈ کپ کے بعد وہ کس حیثیت میں کھیلیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایشیاء کپ میں بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی کارکردگی سے کوئی بھی خوش نہیں ۔ خدا کرے ہمارے بلے بازوں نے بھارتی کھلاڑیوں سے کچھ سیکھا ہو ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف محمد عامر کی بالنگ لا جواب تھی ۔ شائقین کو بہت دیر کے بعد ایسا کھیل دیکھنے کو ملا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق آئی سی سی کوسکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا ہے ۔
بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرینگے لیکن سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری بھارت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیشی ٹیم پاکستان آنے کو تیار ہے ۔بنگلادیشی ٹیم کے دوررہ پاکستان کے دوران تمام میچز کراچی اور لاہور میں کرائے جائیں گے جبکہ بنگلادیشی ٹیم کوبھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے شاہد آفریدی کے مزید کرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ آفریدی کے مزید کھیلنے کی بات سنی ہے اس حوالے سے ان سے بات کروں گا تاہم اگر انہیں مزید کرکٹ کھیلنا ہے تو وہ میڈیا پرآنے کے بجائے مجھ سے بات کریں، شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر کپتان بنایا تاہم اب ہم فیصلہ کریں گے کہ ورلڈ کپ کے بعد وہ بطورکپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتا اور کسی کھلاڑی پردبا ؤنہیں ڈالتے کہ وہ ریٹائرہوجائے تاہم کھیل اورسیاست کو الگ ہونا چاہیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.