فلمساز ادارے نے ساشا آغا کو دونئی کمرشل فلموں میں سائن کرلیا
منگل 1 مارچ 2016 11:03
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کی صاحبزادی اداکارہ و ماڈل ساشاآغا کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بالی ووڈکے ایک معروف فلمساز ادارے نے انھیں اپنی دو نئی کمرشل فلموں میں سائن کر لیا۔فلم میں ساشا کے مدمقابل بالی ووڈ کے معروف ہیرو ہوں گے لیکن فلم کے نام، کاسٹ اور دیگر معلومات کو باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے منظر عام پرلایا جائے گا۔
فلمساز ادارے نے ساشا آغا کو گرین سگنل دینے کے بعد فٹنس اور رقص پرخاص توجہ دینے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔ ساشا آغا نے بتایا کہ محنت اور لگن کے ساتھ جو بھی کام کیا جائے اس کا نتیجہ ہمیشہ مثبت ہوتا ہے۔مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ تھا اسی لیے مجھے اس بات کا اطمینان بھی تھا کہ جلد ہی میں اچھے بینر کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اسی لیے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئندہ برس میں بالی ووڈ کے ایک ایسے فلمساز ادارے کے ساتھ کام کرتی دکھائی دوں گی جس کے ساتھ کام کرنا ہر مقبول اورنئے فنکارکی خواہش ہوتی ہے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.