زیکا وائرس شدید اعصابی خرابی کا سبب بھی بن سکتا ہے،نئی تحقیق

منگل 1 مارچ 2016 14:48

نیویارک ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) نئی تحقیق کے مطابق زیکا وائرس شدید اعصابی خرابی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس اعصابی خرابی یا بے ترتیبی کو طبی لفظیات میں ’گولین بارے سنڈروم‘ کہا جاتا ہے۔تازہ تحقیق زیکا وائرس کے سلسلے میں گذشتہ برس آنے والی وبا سے متاثرہونے والے 42 مریضوں کے خون کے نمونوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

طبی رسالے لینسٹ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس کے انفیکشن کے چھ دنوں بعد اعصابی بے ترتیبی دیکھی گئی ہے جبکہ مختلف سائنسدانوں نے اس تحقیق کو اہم اور قابل غور قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری کے اوائل میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے زیکا کو بین الاقوامی برادری کی صحت کے لیے ناگہانی صورت حال قرار دیا تھا ۔