شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی پنجاب حکومت کی پہچان بن چکی ہے‘قومی وسائل کی پائی پائی امانت سمجھ کر دیانتداری کیساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جارہی ہے‘ شفافیت ،اعلی معیار اور برق رفتاری کے ساتھ منصوبے مکمل کرکے ایک نئے کلچر کی بنیاد رکھی گئی ہے‘ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اراکین اسمبلی سے بات چیت
منگل 1 مارچ 2016 21:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اور قومی وسائل کی پائی پائی امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اورفلاح عامہ کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں اور بچائے گئے وسائل عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔
شفافیت اور میرٹ کی حکمرانی پنجاب حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اراکین قومی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شفافیت ،اعلی معیار اور برق رفتاری کے ساتھ منصوبے مکمل کرکے ایک نئے کلچر کی بنیاد رکھی ہے اوراگر68برس میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے شفافیت،اعلی معیار اور میرٹ کی پالیسی پر عمل کیا جاتا تو پاکستان کی آج یہ حالت نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اڑھائی برس میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آئندہ اڑھائی برس کے دوران ملک کے مسائل حل کر نے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں پر زوردیا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی محمد معین وٹو، راؤ محمد اجمل خان اور طاہر اقبال چوہدری شامل تھے۔ ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی اس موقع پرموجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.