نیب نے قائداعظم سولرپارک کی تحقیقات بھی شروع کردیں،منصوبہ 131 ملین ڈالر سے شروع ہوا‘ 1000 میگاواٹ کے منصوبے سے صرف 100 میگاواٹ پیداوارشروع ہوئی،منصوبہ کی تکمیل میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی ، خریداری میں پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ نیب ذرائع
بدھ 2 مارچ 2016 18:22
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2016ء) نیب نے قائداعظم سولرپارک منصوبہ بہاولپور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ موجودہ حکومت نے صوبے میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے یہ منصوبہ بہاولپور میں شروع کیا تھا۔ نیب حکام نے قائداعظم سولر انرجی منصوبہ کی تمام دستاویزات حاصل کرکے اعلیٰ پیمانے پر کی گئی مالی بدعنوانیوں کا کھوج لگانا شروع کردیا ہے۔
نیب ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات مختلف ذرائع سے ملنے والی شکایات کی روشنی میں شروع کی گئی ہیں۔ قائداعظم سولر انرجی منصوبہ 2014 ء میں شروع کیا گیا تھا یہ منصوبہ 6500 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اس پر چار لاکھ سے زائد سولر پینل نصب کئے گئے ہیں یہ منصوبہ چین کی ایک کمپنی تبت الیکٹرک مکمل کررہی ہے اس کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 131 ملین امریکی ڈالر لگایا گیا تھا اس منصوبہ کو بینک آف پنجاب فنانس کررہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.