وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ٗافغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے اور امن کے فروغ کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ پاکستان کی ہر ممکنہ مدد جاری رکھے گا ٗامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی کوششیں اور کردار ادا کرتا رہے گا ٗچوہدری نثار علی خان
بدھ 2 مارچ 2016 20:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) امریکہ نے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے اور امن کے فروغ کے سلسلے میں پاکستانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ پاکستان کی ہر ممکنہ مدد جاری رکھے گاجبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی باہمی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی کوششیں اور کردار ادا کرتا رہے گا ۔
بدھ کو یہاں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات ، مختلف امور میں جاری تعاون ٗپاک امریکہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ ، کاؤنٹر ٹیررازم کے شعبے میں جاری دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر امریکی سفیر نے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے اور امن کے فروغ کے سلسلے میں پاکستانی کوششوں کو سراہااور کہاکہ حالیہ دنوں میں ہونے والے سٹریٹیجک ڈائیلاگ دو طرفہ ہمہ جہتی تعاون کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے امریکی سفیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ پاکستان کی ہر ممکنہ مدد جاری رکھے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.