نیب کا ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف قومی خزانے کو 17 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
ڈاکٹر عاصم حسین نے اوجی ڈی سی ایل، ایس ایس جی سی میں گیس کے ٹھیکے دئیے ٗ نیب کا اعلامیہ
بدھ 2 مارچ 2016 20:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) نیب نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ایل پی جی اور ایل این جی زیادہ نرخ پر حاصل کرکے قومی خزانے کو 17 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
بدھ کو یہاں اسلام آباد میں چیرمین نیب چوہدری قمرزمان کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ایل پی جی اور این جی ایل کا کوٹہ غیر قانونی طور پر دینے پر ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیب کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے اوجی ڈی سی ایل، ایس ایس جی سی میں گیس کے ٹھیکے دیے جب کہ ان پر ایل پی جی اور ایل این جی انتہائی زیادہ نرخ پر حاصل کرکے قومی خزانے کو 17 ارب 33 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام بھی ہے۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایکزیکٹو بورڈ نے قائم مقام وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹرسہیل شہزاد کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ٗ اعظم خان ہوتی اور ان کی اہلیہ کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.