جوڈیشل کمیشن نے لاہو رہائیکورٹ کے چار ججز صاحبان کو مستقل کرنے ،دو کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی
جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شمس محمود مرزا کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جسٹس ظفر خاکوانی اور جسٹس جیمز جوزف کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش ،اجلاس کی سفارشات پارلیما نی کمیٹی برائے ججز کو بھجوائی جائینگی
بدھ 2 مارچ 2016 20:37
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) جوڈیشل کمیشن نے لاہو رہائیکورٹ کے چار ججز صاحبان کو مستقل کرنے جبکہ دو کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں منعقد ہو ا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن، ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، اٹارنی جنرل پاکستان سلمان بٹ، وفاقی وزیر قانون سینیٹر پرویز رشید،ممبر پاکستان بار کونسل یاسین آزاد سمیت دیگر نے شرکت۔
اجلاس کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کی طرف سے عدالت عالیہ کے تمام ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جس پر اجلاس نے رائے کا جائزہ لینے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شمس محمود مرزا کو مستقل کرنے جبکہ جسٹس ظفر خاکوانی اور جسٹس جیمز جوزف کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔(جاری ہے)
اجلاس کی سفارشات پارلیما نی کمیٹی برائے ججز کو بھجوائی جائیں گی جہاں سے منظوری کے بعد انہیں صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا جو ڈیشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں حتمی نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.