پاکستان امن، خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے،آج کا پاکستان کل سے بہتر ہے اورکل کا پاکستان آج سے بہتر ہوگا،وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت بڑھ رہا ہے، ٹھوس پالیسیوں کے باعث معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے
ملک کی ترقی کو مشن سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو
بدھ 2 مارچ 2016 21:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اڑھائی برس کے دوران پاکستان امن، خوشحالی اور روشنیوں کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے اور آج کا پاکستان کل سے بہتر ہے اورکل کا پاکستان آج سے بہتر ہوگا۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام کو مشن سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہیں اورعام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔
مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنے والے عام آدمی کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارمختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جنہوں نے بدھ کویہاں ان سے ملاقات کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور2017 تک توانائی کے متعدد منصوبے بجلی پیدا کر رہے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اورسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک درست سمت بڑھ رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول موجود ہے۔ وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ملاقا ت کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر، محسن شاہنواز رانجھا، اراکین صوبائی اسمبلی ، شیخ علاؤالدین ،نعیم بھابھہ اورماجد نوازشامل تھے۔ ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.