راولپنڈی میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا،پودے ماحول کی دل کشی میں اضافے کاسبب ہیں،نپولین گومز
بدھ 2 مارچ 2016 22:06
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) پودے ماحول کی خوبصورتی‘ دلکشی اور شادابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں شجرکاری کے ذریعے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ والدین اور اساتذہ کرام شجرکاری مہم کی بھرپور سرپرستی کریں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ، پرنسپل نپولین گومز نے بدھ کو یہاں سینٹ میریز اکیڈمی لالہ زار راولپنڈی میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر درسگاہ کے کوآرڈینٹرز‘ سینئر اساتذہ کے ساتھ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھیں ۔نپولین گومز کا کہنا تھا کہ اس سال درسگاہ میں انتظامیہ اساتذہ اور طلباء ایک ہزار پودے لگانے کا ہدف حاصل کریں گے انہوں نے نونہالوں سے کہا کہ وہ درسگاہ کے ساتھ گھروں میں بھی پودے لگا کر ان کی حفاظت کریں۔(جاری ہے)
پودوں سے دوستی کریں ان کی دوستی سے گھر کا ماحول دل نشیں ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رائے میں کسی بھی ملک میں 25 فی صد جنگلات ناگزیر ہیں بدقسمتی سے ہم جنگلات کی حفاظت کرنے میں تساہل پسندی کا شکار ہیں نپولین گومز نے وفاقی‘ صوبائی اور مقامی حکومتوں سے شجرکاری مہم میں حصہ لینے اور تعلیمی اداروں میں نئے پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں طلباء و طالبات نے ایئروکیریا کا پودا لگا کر وطن کی زرخیزی اور خوشحالی کے لئے اجتماعی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.