عوام کو خوبصورت ماحول کی فراہمی کیلئے ہارٹی کلچر کا فروغ ضروری ہے، شہبازشریف
جمعرات 3 مارچ 2016 12:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام کو خوبصورت ماحول کی فراہمی کیلئے ہارٹی کلچر کا فروغ ضروری ہے، لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہارٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی شجرکاری کو فروغ دینے کیلئے پابند بنایا جائے۔جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں کو ہارٹی کلچر کے ذریعے خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب ہوئے کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پودے اور پھول آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔عوام کو خوبصورت ماحول کی فراہمی کیلئے ہارٹی کلچر کا فروغ ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہارٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، ہربنس پورہ سے جلو تک 7پکنک پوائنٹس بنائیں گے، پکنک پوائنٹس میں بچوں کی تفریح کیلئے کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے جدت اور انفرادیت کو مدنظر رکھ کر کام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو بھی شجرکاری کو فروغ دینے کیلئے پابند بنایا جائے، شہروں میں سوئمنگ پولز بنانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.