ایندھن سستا ہو نے سے ہر چیز سستی ہو جاتی ہے، عوام کے ساتھ انڈسٹری کو بھی ریلیف ملے گا ،چیئرمین پیاف
صنعتی و زرعی پیداواری لاگت میں کمی آنے سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت آسان ہو رہی ہے۔شاہ زیب اکرم
جمعہ 4 مارچ 2016 18:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ا یشن فرنٹ(پیاف ) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں کمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کافی حد تک کم ہو گی ، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کے ساتھ انڈسٹری کو بھی ریلیف ملے گا اشیاء و پیداوار کی لاگت میں کمی سے صنعتکاروں اور تاجر بھی مقابلے کی سطح پر آگئے ہیں ۔
جمعہ کو جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں سنیئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکر م اور عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ٹریڈ، بزنس، اور انڈسٹریزمیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ان کی قیمتوں میں تھوڑاسا ردوبدل بھی مختلف شعبہ جات میں گہرا اثر ڈالتا ہے ۔(جاری ہے)
چیئرمین پیاف نے کہا کہ اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ،مصنوعات کی ترسیل اور کارگو سیکٹر میں کرایوں میں کمی سے اشیاء سستی ہو جاتی ہیں۔
چیئر مین عرفان اقبال نے کہا کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت میں قدرے بہتری آئی ہے مگر مہنگائی اس کا اثر زائل کر دیتی ہے۔ سنیئر وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا نے کہا کہ عا لمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ۔ قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایندھن سستا ہو نے سے ہر چیز سستی ہو جاتی ہے۔صنعتی و زرعی پیداواری لاگت میں کمی آنے سے عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت آسان ہو رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.