سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹروبس سروس کوایک بارپھرجزوی طورپرمعطل کر دیا گیا
دوروزمکمل اور ایک روزجزوی طورپربندش کے باعث اتھارٹی کوایک کروڑ10لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا
جمعہ 4 مارچ 2016 20:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مارچ۔2016ء) لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹروبس سروس کوایک بارپھرجزوی طورپرمعطل کردیاگیا ،میٹروبس سروس کی دوروزمکمل اور ایک روزجزوی طورپربندش کے باعث میٹروبس سروس اتھارٹی کوایک کروڑ10لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں رواں ہفتے احتجاجی مظاہروں اور سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر میٹرو بس سروس دو روز مکمل جبکہ ایک روز جزوی طور پربند رہی ۔
میٹرو بس اتھارٹی کی جانب سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کیے گئے سروے کے مطابق اتھارٹی کو ٹکٹنگ کی مد میں پچاسی لاکھ روپے جبکہ چار بسوں کی توڑ پھوڑ کی مد میں 25لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ میٹرو بس اتھارٹی کو یہ نقصان برداشت کرنا ہوگا جبکہ آپریشنل لاگت ترک کمپنی البیراک کو ادا کرنا ہوگی۔میٹرو بسوں پر روزانہ پونے دو لاکھ سے دو لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.