الطاف حسین 234کیسز میں مطلوب اور ملک کا سب سے بڑا دہشت گردہے،2003ء میں ہندوستان گیا تو الطاف حسین کی تصویریں دیکھ کر پوچھا ،تو بھارتی رپورٹر نے کہا تصویریں ’را‘نے لگوائی ہیں،مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، شہباز شریف نے نیب کو دھمکی دی ہے، نیب کومیٹروبس سمیت میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کرنی چاہیئں،کرکٹ کو سفارشی کلچر نے تباہ کیا۔ عمران خان کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 مارچ 2016 16:40
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الطاف حسین 234کیسز میں مطلوب اور ملک کا سب سے بڑا دہشت گردہے،یہ بات آج سے سات سال پہلے کہہ دی تھی،الطاف حسین نے ہندوستان میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو بنا کر سب سے بڑا ظلم کیا گیا ہے،2003ء میں ہندوستان گیا تو الطاف حسین کی تصویریں دیکھ کر پوچھا کہ یہ کس نے لگوائی ہیں،تو ایک بھارتی رپورٹر نے کہا کہ ’را‘نے الطاف حسین کی تصویریں لگوائی ہیں،مصطفی کمال الطاف حسین کا جانشین سمجھا جاتا تھا،اس کے بولنے سے سچ سامنے آگیا،مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے نیب کو دھمکی دی ہے، شریف برادران کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ایک وقت تھا جب آپ بادشاہت کر سکتے تھے،سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب کومیٹروبس سمیت میگا پراجیکٹس کی تحقیقات کرنی چاہیئں،نیب شہباز شریف کے آفسز کی تحقیقات بھی کرے۔
انہوں نے پلڈاٹ کی رپورٹ خیبر پختونخواہ کے حق میں آنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکبادبھی پیش کی۔انہوں نے کہا کہ 2004میں الطاف حسین کے خلاف سکاٹ لینڈ یارڈ گیا لیکن مشرف پھر بعد میں زرداری حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا کیونکہ وہ ان کی حکومت میں تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کابہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کرکٹ کو سفارشی کلچر نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.