انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس آئی الیون فور اسلام آباد کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:41

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مارچ۔2016ء) انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس آئی الیون فور اسلام آباد کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انجمن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انجمن کا سالانہ اجلاس عام زیر صدارت پیٹرن انچیف چوہدری محمد ارشد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری طاہر ایوب نے سرانجام دی۔

اجلاس میں انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس آئی الیون فور اسلام آباد کے سال2016-18کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دینے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا اومتفقہ طور پر الیکشن کمیٹی کے قیام کے منظوری دی گئی جس میں ضیاء الرحمان، سید باری آغا، حافظ محمد عتیق، سید خیرالدین آغا، سید بسم اﷲ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ اور سالانہ اکاونٹس کی رپورٹ پیش کی گئی اور ان کی منظوری دی گئی مارکیٹ کے صدر بابو محمد علیم، جنرل سیکرٹری طاہر ایوب، سینیئر نائب صدر دلاور خان، حاجی محمد نادر خان، نائب صدر عبدالقیوم اچکزئی، سید ولیجان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری زوالفقار احمد نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ انجمن کے ممبران انجمن کے طے شدہ اہداف کے حصول اور ممبران کے تحفظ اور فلاح کیلئے بدستور تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :