مردان میں ایجوکیشن کمپلیکس کے لیے 16کنال اراضی مختص
پیر 7 مارچ 2016 13:07
مردان۔07 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سراج محمد کی کوششوں سے مردان میں ایجوکیشن کمپلیکس کے لیے 16کنال اراضی مختص کردی گئی ،ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر سے محکمہ تعلیم مردان کے تمام دفاتر ایک چھت کے نیچے قائم ہوں گے جن سے محکمہ تعلیم سے وابستہ تمام ملازمین اور خصوصاً اساتذہ کے مسائل احسن طریقے سے حل ہوں گے جبکہ عام لوگوں کی بھی مذکورہ دفاتر تک رسائی آسان ہو جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں ایک عرصے سے محکمہ تعلیم مردانہ اور زنانہ کے ضلعی اور تحصیل دفاتر مختلف مقامات پر قائم تھے جس سے ایک طرف مذکورہ دفاتر کے درمیان رابطے کا فقدان تھا جس کی وجہ سے اساتذہ اور دوسرے عملے کو مسائل کا سامنا تھا تو دوسری طرف عوام کوبھی مذکورہ دفاتر میں اپنے مسائل نمٹانے میں مشکلات تھیں۔(جاری ہے)
موجودہ ڈی ای او سراج محمد نے چارج سنبھالتے ہی دوسرے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر ایک ہی چھت کے نیچے قائم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا اور اراضی کے حصول کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطے کیے جس کے نتیجے میں مردان جیل کے قریب حکومت نے ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 16کنال اراضی مختص کردی ہے۔
جس میں محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر کے قیام سے اساتذہ اور دیگر عملے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی مشکلات میں بھی کمی آئے گی، اس سلسلے میں عوامی اور تعلیمی حلقوں نے ڈی ای او سراج محمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیرکا کام جلد شروع کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.