عمران خان 13مارچ کو ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
پیر 7 مارچ 2016 20:01
ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 13مارچ کو این اے 153جلالپورپیروالاملتان کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔این اے 153جلالپورپیروالا ملتان میں ضمنی الیکشن 17مارچ کو منعقد ہورہے ہیں۔
(جاری ہے)
ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے رانا قاسم نون،تحریک انصاف کے ملک غلام عباس کھاکھی،پیپلزپارٹی کے اکرم کنہوں ،آزاد امیدوار دیوان عباس سمیت کل 13امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی چلارہے ہیں۔جلالپور پیروالا میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ لودھراں کی طرح جلالپور پیروالا کے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کو شکست ہوگی۔13مارچ کو پارٹی چئیرمین عمران خان جلالپور پیروالا کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.