سی ڈی اے نے موسم بہار کی شجر کا ری مہم کے تمام انتظا مات کو حتمی شکل دے دی
پیر 7 مارچ 2016 21:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے نے موسم بہار کی شجر کا ری مہم کے تمام انتظا مات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔موسم بہار کی شجرکاری مہم کی افتتا حی تقریب مورخہ 7مارچ 2016بروز پیر فا طمہ جنا ح F-9پارک میں منعقد کی جائے گی۔ شجرکاری مہم کے انتظا مات کا جائزہ لینے کے لئے سی ڈی اے ہیڈ کو اٹرز میں سی ڈی اے کے چیئر مین معروف افضل کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عا مر علی احمد، ممبر انوئرنمنٹ ثناء اﷲ امان اور انوئرنمنٹ ونگ اوردیگر شعبوں کے سینئر افسران بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ اجلاس کو بتا یا گیا کی اس مہم کو کا میاب بنانے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں اوردیگر شعبوں سے معاونت بھی طلب کی گئی ہے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں اسلام آباد کے سرکاری اور نجی سکولوں کی انتظامیہ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، این جی اوز ، سرکاری اور نجی اداروں کو دعوتی خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
اجلاس کو مزید بتا یا گیا کہ اس مہم کا با ضا بطہ افتتاح 7مارچ 2016کو F-9پارک میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب سے کیا جائے گا جس میں انوائرنمنٹ ونگ کے علاوہ سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین بھی موجود ہوں گے جو کہ جنرل پبلک ، سکول کے بچوں ، تاجروں ، این جی اوز، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے ملازمین کے ساتھ مل کر پودے لگائیں گے۔ اجلاس کو مزید بتا یا کہ موسم بہار کی شجرکاری کے لئے سی ڈی اے 3لاکھ پودے لگانے کا پروگرام ترتیب دے رہا ہے تاہم سی ڈی اے مختلف سکولوں، کالجوں ، این جی اووز اور دیگر اداروں کے اشتراک سے 4لاکھ 50ہزار پودے لگائے گا جن میں Alestonia، Silver Oak، Legustronea، Argunاور Gaabوغیرہ کے ساتھ ساتھ مقامی پودے جن میں چیڑ، پائن ، کچنار، املتاس، دہریک ، جیکرانڈہ، زیتون اور جامن وغیرہ کے پودے لگائے گا۔ رواں شجر کاری مہم کے دوران سی ڈی اے 2لاکھ 25ہزار پودے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جبکہ 75ہزار پودے اسلام آباد میں موجود پارکوں اورمیڈین سٹرپس پر لگائے جائیں گے۔اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے نے انوئرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کا میاب بنانے کے لئے ٹھوس اقدا مات اٹھائے جائیں اور لوگوں تک مفت پودوں کی فراہمی کویقینی بنا یا جائے۔ انہوں مختلف اہم مقا مات پر آگا ہی بینرز اور سٹریمرز لگا نے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم میں اسلام آباد کے تمام طلباء اور طا لبات کو شا مل کیا جائے تاکہ پورے شہر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.