ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
یونیورسٹی آف انجینئیر اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے طلبا نے گاڑیوں کا خود کار ایمرجنسی بریک سسٹم بنا لیا
سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 14:40
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء) : یوں تو پاکستان طلبا دنیا بھر میں پاکستان کا نام کسی نہ کسی طریقے سے روشن کرتے ہی رہتے ہیں، لیکن اب پشاور کی یونیورسٹی آف انجینئیر اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے گاڑیوں کے لیے خود کار ایمرجنسی بریک سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ دونوں طلبا نے ایمرجنسی بریک سسٹم کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
طلبا نے بتایا کہ یہ سسٹم نہایت سستا اور قابل خرید ہے کہ اسے کسی بھی گاڑی میں بآسانی نصب کیا جا سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت گاڑیوں کے اگلے حصے پر سینسرز نصب کیے جاتے ہیں جس کے تحت اگر ڈرائیور بریک نہ دبائے تو کوئی بھی چیز قریب آنے پر گاڑی کا یہ خود کار نظام 4 سے 6 میٹر کے فاصلے پر خود ہی بریک لگا دیتا ہے۔
طلبا کے ایک استاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان طلبا کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی فنڈنگ کی جائے اور اس طرح کے پراجیکٹس کو وسیع فورم پر لے جایا جائے تو ملک کے لیے اچھا ثابت ہو گا، بیرون ممالک میں گاڑیوں میں ایسے سسٹم کی تنصیب کی تو گئی ہے لیکن یہ سسٹم قدرے مہنگے ہیں تاہم پاکستانی طلبا نے مارکیٹ سے خود پرزے خرید کر اس سسٹم کو انتہائی سستا بنایا تا کہ اسے بآسانینصب کیا جا سکے اور انسانی جانوں کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.