کراچی : ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس، 10 مارچ سے کراچی میںصفائی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا
صفائی مہم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ک ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے ۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار
سمیرا فقیرحسین منگل 8 مارچ 2016 16:04
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2016ء) : متحدی قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی میں 10 مارچ سے صفائی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے صفائی مہم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میرا بلکہ ہم سب کا شہر ہے، اس صفائی مہم کا مقصد کراچی کے لوگوں کو ان کی ملکیت اور کراچی کو لے کر اپنائیت کا احساس دلانا ہے۔
فاروق ستار نے بتایا کہ کراچی میں صفائی مہم روزانہ 8 سے 9 گھنٹے تک جاری رہے گی جس کے تحت صفائی مہم روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 یا 10 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہا کرے گی۔ فاروق ستار نے بتایا کہ اس صفائی مہم میں ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔(جاری ہے)
فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کراچی کے 6 اضلاع میں شروع کی گئی ہے جس کے تحت روزانہ 12 سے 15 یوسیز کی صفائی ہو گی۔
یہ مہم کراچی کو ہر قسم کے کچرے اور خرافات سے پاک بنانے میں ہماری مدد کرے گی ۔ صفائی مہم میں عوام کو شامل کرنے کے لیے متعدد میٹنگز ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایک تیر سے کئی شکار کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کراچی میں عوام رابطہ مہم کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ جس کے لیے بزنس کمیونٹی اور دیگر اداروں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.