آصف زرداری نے شہباز تاثیر کی دہشتگردوں کے قبضے سے رہائی کو خوش آ ئند قرار دیدیا
منگل 8 مارچ 2016 22:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء ) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی دہشتگردوں کے قبضے سے رہائی کو خوش آ ئند قرار دیدیا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر پانچ سال قید میں رہے اور ان کی رہائی نہ صرف ان کے خاندان کے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے باعث مسرت ہے۔
شہباز تاثیر کی رہائی کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ نے سینیٹ میں منگل کی شام کو کیا۔ آصف علی زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو بھی بازیاب کر الیا جائے گا جنہیں اغوا کاروں نے 2013ء کے انتخابات کے دوران اغوار کیا تھا اور نا معلوم مقام پر لے گئے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہباز تاثیر کے اہلِ خاندان سخت تکلیف اور مصائب سے گزرے اور ان کی مصیبتوں کا تصور کرنا بھی انتہائی تکلیف دہ ہے۔
شہباز تاثیر اور ان کے خاندان کے صبر، تحمل اور مشکلات برداشت کرنے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے خوفناک تجربے سے گزرنے کے باوجود شہباز تاثیر اور ان کا خاندان نفسیاتی طور پر مضبوط رہے گا اور شہباز تاثیر اپنی زندگی حوصلے کے ساتھ گزاریں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ کس کی مدد سے اور کیسے شہباز تاثیر کی رہائی ممکن ہوئی تاہم ان کی رہائی کے لئے جس نے بھی کوشش کی وہ تعریف کے مستحق ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.