اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا صدر اوباما کے ساتھ ملاقات سے انکار‘ طے شدہ دورہ امریکہ منسوخ کر دیا
میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 08:19
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے اپنا طے شدہ دورہ امریکہ کو منسوخ کر دیا ہے۔وائٹ ہاو¿س نے کہا کہ اسرائیل نے 17 یا 18 مارچ کو ملاقات کی تجویز دی تھی اور اوباما انتظامیہ نے دونوں میں سے کسی ایک دن ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔
وائٹ ہاﺅس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دوطرفہ ملاقات کا انتظار کر رہے تھے تاہم ہمیں میڈیا میں آنے والی خبریں سن کر حیرانی ہوئی کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ہماری دعوت قبول کرنے کی بجائے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔یہ ایسے وقت ہوا ہے جب امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران منگل کی شام اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔(جاری ہے)
جو بائیڈن سابق اسرائیلی صدر شمون پیریز سے ملاقات کریں گے جس کے بعد نیتن یاہو سے ان کی ملاقات طے ہے۔
بائیڈن نے پیر کو متحدہ عرب امارات سے اپنے دورے کا آغاز کیا جہاں وہ الظفرہ فضائی اڈے بھی گئے جہاں امریکی فضائی اہلکار تعینات ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر داعش کو شکست دینے اور اسے تباہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔بائیڈن نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان سے داعش سے جنگ کے علاوہ یمن اور لیبیا کے تنازعات پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے شام اور عراق میں انسانی امداد پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.