کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا،ڈی جی نیب
بدھ 9 مارچ 2016 10:58
لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء ) ڈائریکٹر جنرل نیب میجر(ر) سید برہان علی نے کہا ہے کہ موثر احتسابی عمل کی وجہ سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں،ملک میں کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیاجائیگا،نیب نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بد عنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں نئے تعینات ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سید برہان نے کہا کہ موثر احتسابی عمل کی وجہ سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں اور ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ ڈی جی نیب نے کہا کہ نیب افسران کو میرٹ اور شفاف طریقے سے بھرتی کیاگیا ہے اور یہ افسران کرپشن کے خاتمہ کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کر یں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں اور ادارے کے وقار کو بلند کریں۔
ڈی جی نیب نے کہا کہ معاشرے میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کر کے ہی کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور نئے تعینات کئے جانے والے افسران نیب اپنی ذہانت اور دیانتداری کی وجہ سے معاشرے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے بد عنوانی کے ناسور کے خاتمے سے ہی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آفیسرز محنت ، ایمانداری ، اخلاقیات اور راست بازی کا اعلی معیار اپنائیں۔ اس موقع پر ڈی جی نیب نے افسران سے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.