ایرانی صدر کے مجوزہ دورہ سے دونوں ملکوں میں تعاون کو فروغ ملے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے تمام ملکوں کو فائدہ ہو گا،وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں بات چیت
بدھ 9 مارچ 2016 17:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان دونوں ملکوں میں تعاون کو فروغ دے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے تمام ملکوں کو فائدہ ہو گا۔ وہ بدھ کو ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
ملاقات میں دونوں ملکوں میں دفاع، توانائی، تجارت، کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک چین اقتصادی راہداری کو خطے کے تمام ممالک کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایرانی صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان تعاون کو فروغ دے گا۔ ملاقات میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے سے علاقائی و اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.