پاکستان کے لئے فوجی امداد پر پابندی سے امریکی مفادات کو نقصان ہو سکتا ہے ، پینٹاگون
جمعرات 10 مارچ 2016 15:19
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) امریکی دفاع ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوجی امداد مشروط کرنا یا اس پر پابندی عائد کرنا امریکہ کے مفادات کے لئے نقصان دہ ہو گا کیونکہ اس سے ملک کی دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے بارے آمادگی میں کمی آنے کا امکان ہے ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے لئے نامزد جنرل جوزف ایل ووٹل نے سینٹ کی مسلح کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے لئے فوجی امداد پر پابندی یا اسے مشروط بنانا ملک میں ہمارے حساس مفادات کے حصول کے لئے ہمارے بے تکلف مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے ایسے رویئے سے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے حوالے سے اپنی رضامندی سے بھی پیچھے ہٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے پیش نظر پاکستان کا افغانستان کے حوالے سے تعاون بھی ختم کر دینے کا امکان ہے ۔
دریں اثناء امریکی خصوصی آپریشن کمانڈ کے لئے نامزد لیفٹیننٹ جنرل ریمند تھامس کا بھی کہنا تھا کہ ہمیں القاعدہ کو شکست دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت ہو گی جبکہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لئے بھی پاکستان کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.