چارسدہ ‘ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نہ رکنے پر پولیس نے بنوں کے ایڈیشنل کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کردی
گاڑی الٹ گئی ‘ ایڈیشنل کمشنر سمیت ڈرائیور اور گن مین زخمی ‘ ہسپتال منتقل
جمعہ 11 مارچ 2016 14:58
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مارچ۔2016ء) چارسدہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نہ رکنے پر پولیس نے بنوں کے ایڈیشنل کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل کمشنر سمیت ڈرائیور اور گن مین زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ کے تھانہ خان مئی کی حدود میں بنوں کے ایڈیشنل کشمنر دولت خان ہفتہ وار تعطیل پر آبائی علاقے درگئی جا رہے تھے کہ پولیس نے انھیں ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا۔
ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتار بڑھا دی جس پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا، جب ڈرائیور نے راستہ تبدیل کیا تو پولیس نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور بعد ازاں گاڑی کے ٹائر کو نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ الٹ گئی، جس کے بعد شناخت ہو سکی کہ در حقیقت گاڑی میں ایڈیشنل کمشنر بنوں سوار تھے تاہم گاڑی نہ روکنے کی وجوہات سامنے نہ آ سکیں۔
گاڑی الٹنے سے ایڈیشنل کمشنر بنوں دولت خان سمیت ڈرائیور اور گن مین زخمی ہوئے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) رضا محمد خان نے تینوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں، جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جس ے بعد وہ دوبارہ درگئی روانہ ہو گئے، تاہم واقعہ کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق افغانستان سے خیبر ایجنسی اور بنوں کے راستے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.