نوسر باز رینجرز کا نام استعمال کر کے چندے اور عطیات کا تقاضہ کر رہے ہیں،ترجمان سندھ رینجرز

ایسے عناصر کا پاکستان رینجرز سے کوئی تعلق نہیں،عوام ان افراد کی اطلاع رینجرز کو دیں،بیان

جمعہ 11 مارچ 2016 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) ترجمان سندھ رینجرز نے کہاہے کہ نوسرباز رینجرز کا نام استعمال کر کے چندے اور عطیات کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کا پاکستان رینجرز سے کوئی تعلق نہیں۔ عوام ان افراد کی اطلاع رینجرز کو دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اطلاعات ملی ہیں کہ نو سر باز رینجرز کا نام استعمال کر کے چندے اور عطیات کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ عطیات یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے لیے مانگی جا رہی ہیں۔ ایسے عناصر کا پاکستان رینجرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نو سر بازوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ عوام ایسے افراد کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر کریں۔

متعلقہ عنوان :