خلیجی ریاستوں کے بعد عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے حزب اللہ کو دہشتگرد گروپ قرار دیدیا
ہفتہ 12 مارچ 2016 11:38
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) خلیجی ریاستوں کے بعد عرب لیگ کے وزرا خارجہ نے لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیدیامیڈیا رپورٹ کے مطابق بحرینی سفارت کار واحد مبارک نے پریس کانفرنس میں بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ لیگ کے تقریباًارکان نے اس فیصلے کی حمایت کی مگر لبنان اور عراق نے اس پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب عرب ریاستوں نے پچھلے ہفتے ہی حزب اللہ کو ایک دہشت گرد جماعت قرار دیا تھا۔اس اعلان کے بعد لبنان کی پارلیمنٹ میں موجود تحریک سے وابستہ قانون سازوں اور ایران کے لیگ کے ساتھ تناوٴ میں اضافہ دیکھا گیا۔بحرین نے جنوری میں کہا تھا کہ اس نے ایران کے پاسدران انقلاب اور حزب اللہ سے جڑا دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑا تھا اسی مہینے کویت کی ایک نچلی عدالت نے 22 افراد کو ایران کیلئے جاسوسی کرنے اور ملک میں حزب اللہ سے جڑے حملوں کی منصوبہ بندی پر سزائیں سنائی تھیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.