رمادی میں داعش کا ڈرون طیارہ مار گرایا گیا،عراقی وزارت دفاع کا دعویٰ
بریگیڈ 41 کے دسویں اسکواڈ نے الانبار صوبے کے شمال میں الحامضیہ میں ڈرون طیارہ مار گرایا،بیان
ہفتہ 12 مارچ 2016 20:07
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) عراقی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے بھیجے گئے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔
(جاری ہے)
اس طیارے کو عراقی فورسز کے ان لڑاکا یونٹوں کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا جو رمادی شہر کی بقیہ ماندہ اراضی کو آزاد کرانے کی تیاری کررہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈ 41 کے دسویں اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے الانبار صوبے کے شمال میں الحامضیہ کے علاقے میں ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔
وزارتی بیان میں مزید بتایا گیا کہ دجلہ آپریشنز کی سیونتھ انفنٹری کمان میں شامل مشترکہ فورس کو الصینیہ اور حدیثہ کے درمیان راستے پر داعش کے گروپوں کے زیرانتظام دھماکا خیز مواد کا ایک پلانٹ ملا ہے۔ اس پلانٹ میں 20 لیٹر امونیئم نائٹریٹ کے 90 چھوٹے ڈرم، دھماکوں میں استعمال ہونے والے 100 فیوز، 100 خود ساختہ (IED) بم، 30 بارودی سلنڈر، 500 رْوولر بم، دھماکا خیز مواد کے 2 ڈرم اور 300 میٹر دھماکا خیز تار موجود تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی وزیرخارجہ کا دورہ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیووائرل
-
راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان
-
پاکستان، چین کا خنجراب بارڈر کراسنگ کے ذریعے رابطے، ویزا کے آسان نظام پر تبادلہ خیال
-
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی ’’اوپن اے آئی‘‘نے چھ نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کروا دیا
-
رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی نے جنگ بندی مذاکرات کھٹائی میں ڈال دئیے، قطر
-
غزہ کے باشندوں کو امداد دینے کے بجائے نکال باہر کیا جائی اسرائیلی وزیر
-
اقوام متحدہ کی اعلی عدالت آج رفح پر اسرائیلی یلغار کی سماعت کرے گی
-
کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا
-
افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 12زخمی
-
ایشیا میں اپریل میں شدید گرمی ہوئی،عالمی ماہرین
-
ناسا نے ڈیوڈ سلوویگنینی کو اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹلیجنس چیف آفیسر مقررکر دیا
-
اسرائیل کیساتھ پائیدارتعلقات پرفخر، سلامتی کیلئے عزم پختہ ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.