ابوظہبی کے ولی عہد کی "ادا" کے سوشل میڈیا پر چرچے

اتوار 13 مارچ 2016 11:50

ابوظہبی کے ولی عہد کی "ادا" کے سوشل میڈیا پر چرچے

حفر الباطن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) سعودی_عرب کے شہرحفرالباطن میں ہونے والی فوجی مشقوں شمال کی گرج کی اختتامی پریڈ کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمدبن زاید آل نہیان کی خوبصورت "ادا" نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے علاوہ مشقوں میں شریک بیس ملکوں کے متعدد سربراہ بھی موجود تھے۔

الشیخ محمداردنکے شاہ عبداللہ الثانی کے ساتھ اپنی گفتگو کو یک دم چھوڑ کر سعودی عرب کے شاہ سلمان کو پانی دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس وڈیو کلپ کا بھرپور خیرمقدم کیا جس میں الشیخ محمد بن زاید شاہ سلمان کو پانی پیش کررہے ہیں جو اپنے سامنے رکھی میز پر سے پانی کی بوتل اٹھانے کی کوشش کررہے تھے۔ آپ بھی دیکھئیے

متعلقہ عنوان :