ٹیکس جمع کرنے والے اداروں نے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی‘ ذرائع

اتوار 13 مارچ 2016 12:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء)ٹیکس جمع کرنے والے اداروں نے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس کے متعلقہ اداروں نے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں کی آمدن اور اخراجات کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسرزکی طرف سے ٹکٹوں پر ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں محکمے کے اہلکاروں سے مل کر ٹیکس چوری کیا جاتا ہے جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ پروڈیوسر ز اپنی اصل آمدن کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہے ۔ذرائع کے مطابق ڈرامہ پروڈیوسروں کی مانیٹرنگ کے بعد انہیں آنے والے دنوں میں نوٹسز جاری کئے جانے کا امکان ہے۔