رواں سال 1لاکھ45ہزار سے زائدافراد حج کی سعادت حاصل کریں گے

اتوار مارچ 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء) رواں سال ایک لاکھ تینتالیس ہزار سے زائدافراد حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ عازمین حج کی درخواستوں کی وصولی اپریل کے آخر میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

وزارت حج کے ذرائع کے مطابق ج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کا پاسپورٹ اکتیس مارچ دوہزار سترہ تک کارآمد ہونا لازمی ہے جبکہ حج کی درخواستیں پاسپورٹ بنوانے کی رسید کے بغیر جمع نہیں ہوں گی۔

‘رواں برس ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سو اڑسٹھ افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں سے آدھے گورنمنٹ سکیم جبکہ باقی نصف پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کریں گے۔وزارت نے ہدایت کی ہے کہ حج پر جانے کے خواہشمند افراد اپنے خون کا گروپ بھی معلوم کر لیں‘ رواں سال مناسک حج جمعہ نو ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ دس ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :