پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہونے دے رہی ، رینجر آپریشن کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے،چوہدری پرویز الٰہی
ایم کیو ایم اگر ”را“ کی ایجنٹ رہی ہے تو اس کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے۔میڈیا سے گفتگو
اتوار 13 مارچ 2016 17:29
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہونے دے رہی ہے۔ رینجر آپریشن کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے‘ حقوق نسواں بل پر علماء کرام سے مشاورت کرنی چاہئے تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کچھ نہ کچھ کمال تو دکھایا ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں میں اتنی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اگر ”را“ کی ایجنٹ رہی ہے تو اس کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے۔(جاری ہے)
اگر مصطفیٰ کمال کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم ”را“ کی ایجنٹ ہے تو اس میں ضرور کوئی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت رینجر کو صحیح طریقے سے کام کیوں نہیں کرنے دے رہی ہے جبکہ رینجر کے آپریشن کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل پر اگر علماء کرام سے پنجاب حکومت مشاورت کرتی تو آج انکو اس طرح کے بیانات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہون نے مزید کہا کہ 55 سال کے دور میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کبھی اتنا برا نہیں ہوا کہ وہ بلدیاتی نمائندے بن تو گئے ہیں لیکن انکے پاس کوئی دفتر نہیں ہے وہ اپنی زندگی گزارنے کے لئے نوکریاں تلاش کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اس ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.