دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ‘ترک صدر طیب اردوغان
دھماکے کے بارے میں تحقیقات آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مکمل ہو جائیں گی ‘ ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائینگے ‘ وزیر داخلہ
پیر 14 مارچ 2016 13:01
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ترکی کے صدر طیب اردوغان نے دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔
(جاری ہے)
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکے میں 34 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک کے صدر رجب طیب اردوغان نے عزم ظاہر کیاکہ حکومت دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیگی ترک صدر نے کہاکہ اس قسم کے حملوں سے ملک کی افواج کا عزم مزید مضبوط ہی ہوتا ہے ‘ترکی کے وزیر داخلہ افقان علیٰ نے کہا کہ اس دھماکے کے بارے میں تحقیقات آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مکمل ہو جائیں گی اور اس کے ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائیں گے۔
صدر اردوغان نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد گروہ ترک افواج کے خلاف جنگ ہارنے کے بعد اب عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی مزید حملوں کی روک تھام کیلئے اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ عوام کو فکرمند نہیں ہونا چاہیے ‘دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ یقینا کامیابی پر ختم ہوگی اور دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.