علاقائی تنازعات حل کرنے کیلئے انٹرنیشنل میری ٹائم عدالتی مرکز قائم کررہے ہیں ‘ چین
مرکز چین کو ایک بحری طاقت بننے میں مدد دے گا ‘عدالت
پیر 14 مارچ 2016 13:13
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ وہ علاقائی تنازعات حل کرنے کیلئے اپنا انٹرنیشنل میری ٹائم عدالتی مرکز قائم کررہا ہے۔چین کی اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے اس بارے میں چند ہی معلومات دی گئیں تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ یہ مرکز چین کو ایک بحری طاقت بننے میں مدد دے گا۔حالیہ مہینوں میں وسائل سے مالا مال جنوبی بحیر ہ چین کے پانیوں میں چین کی جانب سے مصنوعی جزیروں کی تعمیر کے عمل کے آغاز کے بعد بیجنگ اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازع جاری ہے ادھر ڈیاوٴیْو اور سنکاکو جزائر پہ بھی چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی کی فضا ہے۔
بین الاقوامی سمندری تنازعات عموماً اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔تنازعات میں جنوبی بحیر ہ چین پر چینی دعوے کے خلاف فلپائن کی جانب سے دائر کیا جانے والا مقدمہ شامل ہے تاہم چین نے اس مقدمے کی کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کردیانئے عدالتی مرکز سے متعلق اعلان چین کی پارلیمان کے سالانہ اجلاس کے دوران چیف جسٹس زو شیانگ کی جانب سے کیا گیا عدالتی مرکز یا اس کے طریقہ کار سے متعلق مزید کوئی معلومات دیے بغیر انہوں نے کہاکہ (ہمیں) ہرصورت چین کی قومی خود مختاری، سمندری حقوق، اور دیگر اہم حقوق کی حفاظت کرنی ہوگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.