انڈونیشیا میں شام جانے کی کوشش میں 14 افراد گرفتار
پیر 14 مارچ 2016 13:38
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء)انڈونیشیا نے شام جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد کو حراست میں لے لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں پولیس نے شام جانے کی کوشش کرنے والے 14 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ان افراد میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق اتوار کو ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا، جب یہ جکارتہ سے بنکاک کے لیے پرواز کرنے والے تھے، جب کہ بنکاک سے ان کی اگلی منزل شام تھی۔
شام میں انڈونیشیا کے سینکڑوں شہری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہو کر عسکری کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس دسمبر تک ترکی نے انڈونیشیا کے دو سو شہریوں کو شام جانے کی کوشش کے الزام میں ملک بدر کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.