ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ‘ سخت سکیورٹی میں لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے
پیر 14 مارچ 2016 14:23
کراچی/لاہور /کوئٹہ /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جس کے دوران سخت سیکیورٹی میں لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی ‘لاہور ‘ کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ‘کراچی میں شروع ہونے والی 4 روزہ پولیو مہم کے دوران 5 سال یا اس سے کم عمر کے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ‘ تمام سرکاری اسپتالوں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر رضاکار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے موجود ہوں گے۔
بلوچستان میں تین روز تک پولیو مہم جاری رہے گی جس کے دوران رضاکاروں کی ٹیمیں سخت سیکیورٹی میں محلے محلے پھر کر بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائیں گی۔ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بھی 4 روزہ مہم کا آغاز ہوگیا جہاں لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ‘ چترال میں بارش اور برفباری کے باعث مہم کو موخر کردیا گیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جس کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.