سندھ ہائی کورٹ ،متحدہ کارکن گمشدگی کیس میں رینجرز جوا ب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی
پیر 14 مارچ 2016 16:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بنچ میں ایم کیو ایم کے کارکن کاشف عرف ڈیوڈ کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران رینجرز نے تحریری جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت مانگ لی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کاشف کی اہلیہ راحیلہ نے عدالت کو بتایا کہ کاشف کو 6 اگست 2015 کو دبئی سے گرفتار کر کے لایا گیا تھا جبکہ 8 فروری 2016 کو رینجرز ترجمان نے میڈیا کے سامنے کاشف کی گرفتاری ظاہر بھی کی تھی۔
درخواست گزار کا کہنا تھاکہ ہمیں نہ تو کاشف سے ملنے دیا جا رہا ہے، نہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ کاشف کو کہاں رکھا گیا ہے، نہ تو کاشف کا 90 روز کاریمانڈ لیا گیا ہے اور نہ ہی کاشف کو کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا کہ کاشف کو اس طرح حراست میں رکھنا غیر قانونی عمل ہے۔علاوہ ازیں رینجرز نے عدالت سے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے رینجرز کو 18 اپریل تک جواب داخل کرنے کی مہلت دیدی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.