پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کے وزراءاعظم پر مشتمل فورم بنانے کااعلان ‘نیپال کے سابق وزیراعظم مادھو کمار فورم کے رابطہ کار منتخب
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 18:32
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کے وزراء اعظم پر مشتمل فورم بنانے کااعلان کیاہے ، فورم کا پہلا اجلاس اگست میں پاکستان میں ہو گا۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ایشیاءپولٹیکل پارٹی کے مندوبین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ناشتہ کا اہتمام کیا، اس موقع پر نیپال کے دو سابق وزراء اعظم مادھو کمار، جھلاناتھ کھنال، سینیٹر مشاہد حسین، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ وجے جولی اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما محبوب عالم بھی موجود تھے۔
چودھری شجاعت حسین نے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کے سابق وزراءاعظم پر مشتمل ایک فورم بنایا جائے تاکہ انسانی حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔(جاری ہے)
اجلاس میں متفقہ طور پر نیپال کے سابق وزیراعظم مادھو کمار کو فورم کا رابطہ کار منتخب کیا گیا جو دیگر ممالک کے ارکان سے رابطہ کریں گے، اس فورم میں پاکستان کے پانچ سابق وزراء اعظم چودھری شجاعت حسین، شوکت عزیز، میر ظفراللہ جمالی، راجہ پرویزاشرف اور سید یوسف رضا گیلانی شامل ہوں گے۔
محبوب عالم نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاءجبکہ وجے جولی نے بھارتی سابق وزراءاعظم اٹل بہاری واجپائی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام پیش کیے، چودھری شجاعت حسین نے فورم کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی جو تمام رہنماﺅں کی باہمی رضا مندی سے اسی سال اسلام آباد میں منعقد ہو گا اور اس اجلاس میں فورم کا نام اور مقاصد طے کئے جائیںگے۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.