پرویز مشرف کی خرابی صحت کے باعث اے پی ایم ایل کی مرکزی کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا
پرویز مشرف کی صحت اس قابل نہیں کہ وہ اجلاس کی صدارت کرسکیں، ان کی صحت ٹھیک ہونے پر نئی تاریخ کا فیصلہ کیاجائے گا، ترجمان
پیر 14 مارچ 2016 21:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین جنرل(ر)پرویز مشرف کی خرابی ء صحت کی وجہ سے پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا اور کہا گیاہے کہ پرویز مشرف کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ دوروزہ اجلاس کی صدارت کرسکیں ، پارٹی سربراہ کی صحت ٹھیک ہونے پر اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ کیاجائے گا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق پارٹی کی مرکزی مرکزی کونسل کا اجلاس 22اور23مارچ کو کراچی میں پارٹی سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف کی زیرصدارت منعقد ہونا تھاجس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کرنا تھی ۔ پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جنرل(ر)پرویز مشرف کی صحت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.