جاسوسی کیلئے ڈولفن درکار ہیں، روس نے ٹینڈر شائع کر دیا
منگل 15 مارچ 2016 12:29
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) روس کے محکمہ دفاع کی جانب سے ایک سرکاری ویب سائٹ پر ٹینڈر شائع کروایا گیا ہے جس کے مطابق اسے پانچ ڈولفن درکار ہیں! ٹینڈر میں دی گئی،تفصیلا ت کے مطابق محکمہ دفاع کو دو مادہ اور تین نَر ڈولفن کی ضرورت ہے جن کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان ہوں، ان کے پورے دانت آچکے ہوں اور ان میں کوئی جسمانی نقص نہ ہو۔
محکمہ دفاع کی جانب سے ڈولفن کی خریداری کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی تاہم یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ان بحری ممالیہ کو جاسوسی کے لیے استعمال کیا جائے گا !مارچ 2014میں روس کے سرکاری خبررساں ادارے نے خبر دی تھی کہ عسکری مقاصد سے ڈولفن کو تربیت دینے کے لیے نئے پروگرام ترتیب دیے جارہے ہیں۔ چنانچہ کہا جاسکتا ہے کہ ڈولفن کی خریداری ایسے ہی کسی پروگرام کا حصہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.