مردان ریجن میں کارروائی ،تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے3 دہشت گرد گرفتار،بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد
منگل 15 مارچ 2016 16:50
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا‘ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مردان کے علاقے ناڑو شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لا کر گھیرے میں لے لیا۔
دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ چند منٹ کی فائرنگ کے تبادلہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں سلمان‘ حیات عالم اور کاشف الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے ہے جن کے قبضے سے کلاشنکوف‘ 2 پستول‘ 3 دستی بم اور بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.