کراچی ملک کا مالیاتی دارالحکومت ہے ، شہر میں بہت خون بہایا گیا، حکومت ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کے حوالے سے سنجیدگی سے تحقیقات کرے گی، مجرموں اور ملک کے خلاف کام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، ووٹ عدلیہ اور میڈیا کے ذریعے سیاسی پارٹیوں کو احتساب کیا جاتا ہے اسمبلیاں توڑنا اور مارشل لاء لگانا کبھی بھی سود مند نہیں رہا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 15 مارچ 2016 18:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا مالیاتی دارالحکومت ہے اور آج تک شہر میں بہت خون بہایا گیا، حکومت ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کے حوالے سے سنجیدگی سے انکوائری کرے گی، مجرموں اور ملک کے خلاف کام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، ووٹ عدلیہ اور میڈیا کے ذریعے سیاسی پارٹیوں کو احتساب کیا جاتا ہے، ایم کیو ایم کے اندر اور محب وطن لوگ موجود ہیں ان کو دیکھنا چاہیے کہ ان کی قیادت کس کے پاس ہے، اسمبلیاں توڑنا اور مارشل لاء لگانا کبھی بھی سود مند نہیں رہا، پاکستان کے پاس بحریہ اور ایئر فورس کے جدید فلیٹ موجود ہیں اور بہتری دفاعی صلاحیت موجود ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ کراچی کی صورتحال افسوسناک ہے، کراچی ہمارا مالیاتی دار الحکومت ہے، کراچی میں آج تک بہت خون بہا اور اس میں سیاسی جماعتیں ملوث تھیں اور سب راز افشاں کئے جا رہے ہیں، حکومت مصطفی کمال اور سرفراز مرچنٹ کے انکشافات کے حوالے سے سنجیدگی سے انکوائری کرے گی اور تحقیقات کرے گی کہ کیا حقیقت ہے اور کیا الزامات ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغواء کے واقعات ہوتے رہے ہیں، ساری قوم گواہ ہے، عوام کی نظروں میں پارٹی کا وقار کسی بھی سیاسی جماعت کا اثاثہ ہوتی ہے اور اس سے محروم ہونا کسی بھی سیاسی جماعت کی موت ہوتی ہے، مجرموں اور ملک کے خلاف کام کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، سیاسی جماعت کا احتساب عوام، میڈیا اور عدلیہ کرتی ہے، اگر غلطیاں کریں گے تو بے نقاب ہوں گی، جس طرح پیپلز پارٹی کا احتساب ہوا اور ایک صوبے تک سکڑ گئی،ووٹ کے ذریعے احتساب بہترین طریقہ ہے، اسمبلیاں توڑنا اور مارشل لاء لگانا کبھی بھی سود مند نہیں ہوتا، ایم کیو ایم کے اندر پڑھے سکھے اور محب وطن لوگ موجود ہیں، ان کو اپنی پارٹی قیادت کے بارے میں دیکھنا چاہیے کہ وہ کس کے پاس ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.