دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سانحہ اے پی ایس اورچارسدہ کے ذ مہ داروں کا تعین ضروری ہے ، اسفند یار ولی
بدھ 16 مارچ 2016 13:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس سکول پشاور اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے واقعات پر جوڈیشنل کمیشن قائم کر کے ذمہ داران کا تعین کر لیا جاتا تو دہشت گردوں کا نیٹ ورک کمزور کیا جا سکتا تھا۔لگتا یہ ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بچانے کیلئے جوڈیشنل کمیشن قائم نہیں کیا جا رہا ۔
اسفند یا ولی خان نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔اتحادی حکومت میں شریک جماعتیں بندر بانٹ میں مصروف ہیں اور صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے۔(جاری ہے)
اب تو صوبائی وزراء اور ممبران صوبائی ا سمبلی دہشت گردوں کو باقاعدہ بھتا دے رہے ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ اور پولیس کمزور ہو رہی ہے اور پولیس کا مورال ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دہشت گرد آذادانہ کاروائیاں کر رہے ہیں۔
اے این پی کے ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اسفند یار ولی خان نے مزید کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہری علاقوں میں مخصوص ذہنیت کے خلاف سخت کاروائیوں کے بغیردہشت گردوں کی پیداواری فیکٹریوں کا خاتمہ ممکن نہیں ۔وفاقی اور صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کرے تو ملک بھر اور با لخصوص خیبر پختون خواہ میں امن قائم ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کی قیادت اور کارکنوں نے پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے قربانیاں دیں اور تمام تر ہتھ کنڈوں کے باوجود اے این پی نے عوام کو اکیلا نہ چھوڑا اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کامیاب آپریشن کئے گئے۔اے این پی کے صدر اسفند یار ولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا بادشاہ بنی گالہ سے اپنے غلاموں پر حکم چلا رہا ہے اور جماعت اسلامی کے امیر صوبہ کی حالت پر توجہ دینے کی بجائے منصورہ لاہور میں ذاتی تشہیر پر وقت ضائع کر کے دہشت گردوں کا مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔اسفند یار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم اور قومی قیادت دہشت گردوی کے خاتمے کیلئے متحد ہے لیکن چند عناصر کی وجہ سے مکمل کامیابی کا حصول مشکل ہے ۔قوم ملک و ملت دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.