قانون کی پاسداری کے بغیر کوئی معاشرہ تہذیب یافتہ نہیں کہلا سکتا،ریجنل ایڈوائزرعبدالباسط
بدھ 16 مارچ 2016 13:38
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء)سیالکوٹ میں ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب پاکستان عبدالباسط وفاقی محکموں کے متعلق شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب پاکستان عبدالباسط نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کے بغیر کوئی معاشرہ تہذیب یافتہ نہیں کہلا سکتا۔پاکستان کے ہر خاص و عام شہری کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرکاری محکموں کو آئین و قانون کے دائرہ کے اندر رہ کرکام کرنا ہوگا تاکہ کسی فرد کی حق تلفی نہ ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں وفاقی محکموں کے متعلق شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران عوام کے دکھوں کا مدوا کریں اور ان کے مسائل میں اضافہ کا باعث نہ بنے ۔(جاری ہے)
انہوں نے سائلین کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہاکہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری محکموں کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب اعلیٰ اسلام آباد کے ویژن کے مطابق ضلع کی سطح پر وفاقی محکموں کے متعلق شکایات اور تحفظات کے ازالہ کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کی جاری ہے جس کی بدولت سائلین کو انصاف کے حصول کیلئے دور دراز علاقوں کے سفر کی مشکلات برداشت کرنے اوربے جا اخراجات کی تکلیف نہیں اٹھانی پڑتی۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.