صدر ممنون حسین سے تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین ظہروف شکروف کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے ،مسئلہ کشمیر کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،ممنون حسین
بدھ 16 مارچ 2016 17:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے ، جموں و کشمیر کے مسئلہ کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہیے ہیں ، افغانستان میں امن پاکستان اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے ، افغانستان کی حکومت اور طالبا ن پر مذاکرات کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین ظہروف شکروف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ترجمان ایوان صدر کے مطابق بدھ کے روز تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،صدر مملکت نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دیرنہ تعلقات ہیں ،دنوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے دفاعی تعاون خوش آئند ہے ،پاکستان ،تاجکستان کے ساتھ دفاعی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر سکتا ہے ، پاکستان دفاعی شعبہ میں انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تاجکستان سے تعاون کر سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے عوامی رابطوں او ر تجارت کا فروغ ناگزیر ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہش ہے ، افغانستان میں امن کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ، افغانستان کی حکومت اور طالبان بھی مذاکرات کے لیے کوششیں کر رہے جو ایک نیک شوگن ہے ،صدر مملک نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان خطے میں امن کے لیے بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے ، اور بھارت سے جموں کشمیر کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نا چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.