کرینہ کپور کے میوزک کی تیز آواز پر پڑوسی نے پولیس بلالی
جمعہ 18 مارچ 2016 11:43
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ کرینہ کپور کے پڑوسیوں نے آدھی رات پارٹی کے دوران میوزک کی تیز آواز سے تنگ آکر پولیس کو شکایت کردی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے قریبی دوستوں کو خصوصی دعوت پر گھر مدعو کیا جس میں ان کی بہن کرشمہ کپور اور اداکارہ سونم کپور سمیت متعدد اداکار بھی شریک تھے جب کہ فلم کے بعد اداکارہ کی جانب سے دی گئی پارٹی میں تیز آوازمیں میوزک چلایا گیا جس سے ان کے پڑوسیوں کے آرام میں خلل پڑگیا اور انہوں نے تنگ آکر پولیس کو شکایت کردی۔
پولیس کی اداکارسیف علی خان کے گھر آمد پر پارٹی کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے پڑوسیوں کی شکایت سے متعلق آگاہ کرنے پر پارٹی کو وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی نئی آنے والی فلم”کی اینڈ کا“ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.