کراچی، شہید بے نظیر بھٹوکا ویژن اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکارہمارے مشعل راہ ہیں، سید سہیل عابدی
جمعہ 18 مارچ 2016 17:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) NA,245کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے شاہد حسین کا انتخاب لائق تحسین ہے، وہ یقینا قیادت کی توقعات پر پورے اتریں گے۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی،جنرل سیکریٹری ضلع وسطی امتیازخان، حمید میمن، ریحان شہنشاہ، شیر افضل تنولی، اسلم سومرو، سید زین آغا، اشفاق قادری، نثارعزیزآبادی، سہیل سمیع دہلوی، رفاقت حسین، عظیم خان، مسعودعباسی، عرس باران،اسحاق برف والا، عثمان رندبلوچ، محمدنواز، سلطان ساگراور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ NA,245کے سلسلے میں ہم پارٹی فیصلے پر شاہد حسین کو مبارکبادپیش کرتے ہیں اور اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔اس موقع پر کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سید سہیل عابدی نے کہاکہ شاہد حسین کا انتخاب پارٹی کا فیصلہ ہے، تمام کارکنان بھرپور قوت کے ساتھ ان کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم میں کام کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹوکے فیصلے کی تائید اور تحسین کرتے ہوئے کہاکہ قیادت کی جانب سے گھربیٹھے لوگوں کو عہدے نہ دینے کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قیادت پارٹی کو مزید فعال اور منظم کرناچاہتی ہے، کارکنان بھی ان کے اعتماد پر پورااترنے کی کوشش کریں، ہماراعزم ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو پھر سے اسی وقار کے ساتھ منظم اور متحرک کریں گے جو شہیدرانی بے نظیر بھٹو اور ان سے قبل قائدجمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹوکے دورمیں اس کا خاصہ رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ قیادت کی جانب سے ہونے والے جرأتمندانہ فیصلوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،شہید بے نظیر بھٹوکا ویژن اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکارہمارے مشعل راہ ہیں،کسی اور فکر کی ہمیں ضرورت نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.